Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے جو شہر بھر میں انسداد تجاوزات کی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں-  
     
  11-Dec-2018  
     
   
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے سپریم کورٹ کی ہدایات پر شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے منگل کے روز ضلع غربی ، ضلع کورنگی اور دیگر اضلاع میں فٹ پاتھ پربنائی گئیں35سے زائد دکانیں اور دیگر تعمیرات مسمار کردیں، مختلف علاقوں میں کی گئی تجاوزات کے خلاف اس کارروائی میں بھاری مشینری استعمال ہوئی جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے جو شہر بھر میں انسداد تجاوزات کی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں کہا کہ فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کا حق ہے لہٰذا کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ اپنی دکان فٹ پاتھ تک لے آئے یا اپنا سامان راستے میں رکھ دے، اس سے نہ صرف شہریوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ شہر کی خوبصورتی بھی متاثر ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ انسداد تجاوزات کی مہم کا مقصد شہر کو صاف ستھرا بنانا ہے لہٰذا اس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جاسکتی، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی میں تاجر برادری کا تعاون حاصل رہا ہے اور دکانداروں نے اکثر مقامات پر خود اپنی دکانوں کے آگے بڑھائے گئے حصوں کو ختم کردیا ہے جبکہ فٹ پاتھوں اور دکانوں کے سامنے سے اپنا سامان بھی ہٹا لیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ تاجر برادری خود بھی تجاوزات کے خلاف ہے اور اس سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے سپریم کورٹ کی ہدایات پر شروع کی گئی کارروائی کی حمایت کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ تجاوزات ہٹانے سے شہر کی فٹ پاتھیں ،سڑکیں اور گلیاں کشادہ ہوگئی ہیں اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت حاصل ہوئی ہے تمام شہریوں اور تاجر برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہر کو تجاوزات سے پاک رکھیں اور اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں، ہم سب مل کر اپنے شہر کو بہتر اور خوبصورت بناسکتے ہیں، دریں اثناء بلدیہ عظمیٰ کراچی سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینڈ اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پاک کالونی کے علاقے میں فٹ پاتھ پر بنائی گئیں غیر قانونی35دکانیں ہیوی مشینری کے ذریعے مسمار کردیں جبکہ ڈسٹرکٹ کورنگی میں ملیر سعود آباد کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران فٹ پاتھ پر بنی دیواریں اور دیگر تعمیرات منہدم کردی گئیں، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور علاقہ پولیس بھی موجود تھی جبکہ انسداد تجاوزات کی کارروائی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر معین غوری،ڈائریکٹر مسرت علی خان، ڈپٹی ڈائریکٹر خالد اور دیگر عملے نے حصہ لیا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard