Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات سمیت لیاقت آباد اور گلبرگ ٹائون کے عملے کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلوے کی جانب سے فراہم کی گئی افرادی قوت بھی شریک ہے-  
     
  12-Dec-2018  
     
   
     
  شہر کے مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف جاری کارروائی میں بدھ کو لیاقت آباد سے ملحقہ غریب آباد کے علاقے میں سرکلر ریلوے کی بحالی کے حوالے سے تیسرے دن بھی کارروائی جاری رہی جس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات سمیت لیاقت آباد اور گلبرگ ٹائون کے عملے کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلوے کی جانب سے فراہم کی گئی افرادی قوت بھی شریک ہے، تجاوزات کے خلاف یہ کارروائی غریب آباد (نزد لیاری ایکسپریس وے)کے نیچے پرانا فرنیچر مارکیٹ کے مقام سے شروع کی گئی ہے اس دوران ان غیرقانونی تعمیرات کو ہٹایا گیا ہے جو فٹ پاتھوں پر بہت آگے تک بنائی گئی تھیں اور جس کے باعث بعض مقامات پر ریلوے پٹری بھی زیر زمین چلی گئی تھیں، ادھر دوسری جانب ضلع غربی میں شیرشاہ اکبر روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی میں 10 غیرقانونی گودام مسمار کئے گئے جو نالے اور فٹ پاتھوں پر بنے ہوئے تھے جبکہ ضلع کورنگی میں ملیر کالا بورڈ کے مقام پر تجاوزات کے خلاف ہونے والی ایک اور کارروائی میں فٹ پاتھوں اور غوثیہ پارک میں بنی7غیرقانونی دکانوں کو مسمار کردیا گیا جبکہ دیگر غیرقانونی تعمیرات کو بھی مسمار کیا گیا ہے ، شہر بھر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے نگراں میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے بتایا کہ میئر کراچی کی ہدایت پر سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے غریب آباد کے مقام پر تین دن قبل کام شروع کیا گیا تھا جس میں پاکستان ریلوے کی جانب سے افرادی قوت بھی فراہم کی گئی ہے جن میں 120 مزدوراور 25 سپروائزرز بھی شامل ہیں ، ابھی تک اس جگہ پر تقریباً ایک کلو میٹر تک کے فاصلے پر سے تجاوزات ہٹائی جاچکی ہیں، مذکورہ مقام پر تجاوزات کے خلاف جاری اس کارروائی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ انسداد تجاوزات ضلع وسطی کی میونسپل کارپوریشن (لیاقت آبادو گلبرگ ٹائون)اور پاکستان ریلوے کے تعاون سے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، انہوں نے بتایا کہ غریب آباد (بلوچ ہوٹل) سے ریلوے ٹریک پر تجاوزات ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے جو پاپوش نگر (بڑابورڈ)تک جاری رہے گا، ریلوے لائن کے اس حصے کا فاصلہ تقریباً 7.2 کلو میٹر پر محیط ہے جس پر سے تجاوزات ہٹانے کا عمل مستقل جاری ہے، شہر کے مختلف حصوںمیں جاری انسداد تجاوزات مہم سینئر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی کی سربراہی میں مکمل کرائی جا رہی ہے، بدھ کو غریب آباد میں سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے تجاوزات ہٹانے کا کام ڈپٹی ڈائریکٹر مسرور اقبال اور سعید احمد وارثی، ضلع غربی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر معین غوری اور ضلع کورنگی میں ڈائریکٹر لینڈ مسرور علی خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر خالد نے اپنی نگرانی میں مذکورہ علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کو مکمل کرایا اس دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا مکمل تعاون حاصل رہا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard