Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی چائنا کی ایک معروف انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے اشتراک سے شہر میں اسٹریٹ لائٹس کے نظام کو جدید اور سولر نظام پر منتقل کرنے کیلئے کام شروع کررہی ہے-  
     
  14-Dec-2018  
     
   
     
  بلدیہ عظمیٰ کراچی چائنا کی ایک معروف انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کے اشتراک سے شہر میں اسٹریٹ لائٹس کے نظام کو جدید اور سولر نظام پر منتقل کرنے کیلئے کام شروع کررہی ہے تاکہ شہر میں اسٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈی انرجی سیونگ لائٹس میں تبدیل کیا جاسکے، اس سے شہر میں اسٹریٹ لائٹس میں بہتری اور انرجی میں بچت ہوگی، منصوبے کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی کی تمام 108 سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈی انرجی سیونگ لائٹس میں تبدیل کیا جائے گا، منصوبے پر عملدرآمد کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور چین کی زیان روڈ کنسٹرکشن مشینری کمپنی(XRMC)کے درمیان جمعہ کے روز کے ایم سی صدر دفتر میں مفاہمتی یادداشت(MoU)پر دستخط کئے گئے جس کے تحت چین کی سب سے بڑی روڈ بلڈنگ مشینری کراچی میں انرجی سیونگ اسٹریٹ لائٹس کا نظام قائم کرنے میں مدد فراہم کرے گی، معاہدے پر میئر کراچی وسیم اختر اور چینی کمپنی کے نمائندے نے دستخط کئے، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کو آرڈینیشن مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس ریحان خان اور میکینکل اینڈ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے کراچی میں اسٹریٹ لائٹس کے نظام کو جدید خطوط پر ترقی دینا چاہتی ہے جس کے لئے ایل ای ڈی انرجی سیونگ لائٹس نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور بجلی کے استعمال کی وجہ سے وسائل پر بوجھ کے پیش نظر کم خرچ اور بہتر کارکردگی کی حامل اسٹریٹ لائٹس ایک بہتر انتخاب ہے جنہیں دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں کامیابی سے استعمال کیا جارہا ہے، معاہدے کے تحتXRMCکمپنی کراچی میں میونسپل روڈ لائٹنگ اسٹینڈرڈ اور میونسپل اسٹریٹ لائٹس اسٹینڈرڈ وضع کرنے میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مدد کرے گی اور تفصیلی سروے کرنے کے بعد تجاویز تیار کی جائیں گی، بعد ازاں لاہور، پشاور اور پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی انرجی سیونگ اسٹریٹ لائٹس کے اس نظام کو متعارف کرایا جائے گا، مفاہمتی یادداشت کا مقصد بلدیہ عظمیٰ کراچی اور چین کی کمپنیXRMCکے درمیان طویل مدتی تعاون کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ کراچی میں بلدیاتی سطح پر اسٹریٹ لائٹس اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو وسیع کیا جائے جس کے لئے دونوں فریقین مسلسل رابطے اور مشاورت کو یقینی بنائیں گے معاہدے پر دونوں فریقین کی رضامندی سے تبدیلی یا ترامیم کی جاسکیں گی، چینی کمپنی معاہدے پر عملدرآمد کے لئے خود اپنے فنڈ اور وسائل استعمال کرے گی، اس موقع پر بتایا گیا کہ زیان روڈ کنسٹرکشن مشینری کمپنی چین میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے مشینری مختلف آلات تیار کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے جو اس سے قبل چین ناروے، کمبوڈیا اور انڈونیشیا میں بھی کامیابی کے ساتھ اپنے پروجیکٹ مکمل کر چکی ہے، چین اور پاکستان کے درمیان سی پیک کے تحت مقامی انفرا سٹرکچر کو ترقی دینے کے لئے جاری تعاون کے باعث میونسپل انرجی سیونگ اسٹریٹ لائٹس سسٹم کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے لہٰذا اس شعبے میں چینی کمپنی کراچی سے اپنے کام کا آغاز کررہی ہے جسے مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard