Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  کھوڑی گارڈن میں جن دکانداروں نے اپنی دکانوں کے آگے چبوترے اور دیگر تجاوزات دوبارہ قائم کرلئے تھے انہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے دوبارہ مسمار کردیا- ا  
     
  17-Dec-2018  
     
   
     
  شہر کے مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف پیر کو بھی کارروائی جاری رہی اس دوران ضلع جنوبی کے علاقے کھوڑی گارڈن میں جن دکانداروں نے اپنی دکانوں کے آگے چبوترے اور دیگر تجاوزات دوبارہ قائم کرلئے تھے انہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے دوبارہ مسمار کردیا اور دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ تجاوزات قائم کرنے سے باز رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی دوسری جانب ضلع شرقی میں گلستان جوہر (منور چورنگی ) کے اطراف فٹ پاتھوں پر بنے ہوئے ہوٹل اور دکانیں مسمار کی گئیں، تجاوزات مافیا نے یہاں فٹ پاتھ پر ایک ہوٹل اور 8 دکانیں تعمیر کررکھی تھیں جنہیں کارروائی کرتے ہوئے صاف کردیا گیا جبکہ یہ کارروائی مزید آگے بڑھتے ہوئے کونٹی نینٹل بیکری کے اطراف تک مکمل کی جائے گی اس دوران راستے میں آنے والے تمام تجاوزات کو مکمل طور پر صاف کردیا جائے گا، ادھر ضلع وسطی میں نارتھ ناظم آباد بلاکH- نزد منور اسپتال کے نزدیک غیرقانونی طور پر قائم تقریباً 25 چبوترے اور 12 غیرقانونی دکانیں مسمار کی گئیں جو اپنی حدود سے تجاوز کرکے فٹ پاتھ پر آگے تک بڑھائی گئی تھیں، شہر کے مختلف مقامات پر جاری انسداد تجاوزات کارروائی کے نگراں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے تجاوزات کو صاف کرنے کے حوالے سے جاری کارروائی سے متعلق بتایا کہ شہر کے مختلف اضلاع میں یہ کارروائی جاری ہے اور جن کاروباری حضرات نے فٹ پاتھوں پر دوبارہ تجاوزات قائم کرلئے ہیں انہیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ انسداد تجاوزات دوبارہ صاف کر رہا ہے انہوں نے تجاوزات مافیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر کی فٹ پاتھوں ، نالوں اور پارکوں میں تجاوزات کے قیام سے گریز کریں کیونکہ ان کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی طرح کی غیرقانونی تعمیرات کو نہ صرف یہ کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کا محکمہ انسداد تجاوزات صاف کردے گا بلکہ اس طرح انہیں نقصان بھی ہوگا لہٰذا وہ ازخود غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے قیام سے گریز کریں اور فٹ پاتھوں کو راگیروں کے چلنے کے لئے کشادہ رکھیں، واضح رہے کہ شہر بھر میں جاری انسداد تجاوزات کارروائی کو سینئر ڈائریکٹر محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی اپنی سربراہی میں مکمل کر ر ہے ہیں، پیر کو ہونے والی کارروائی کے دوران ضلع جنوبی میں ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار صدیقی ، ضلع شرقی میں ڈپٹی ڈائریکٹر کامران عباس اور ضلع وسطی میں ڈپٹی ڈائریکٹر راشد اختر اور حامد رضا نے اپنی موجودگی میں محکمہ جاتی ٹیم کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے انسداد تجاوزات کارروائی کو مکمل کرایا۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard