Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ متاثرہ دکانداروں کو ایک ہفتہ کے اندر متبادل دکان دینے کا کام شروع ہو جائے گا-  
     
  20-Dec-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ متاثرہ دکانداروں کو ایک ہفتہ کے اندر متبادل دکان دینے کا کام شروع ہو جائے گا، ہر مارکیٹ کے دو دو نمائندوں کی موجودگی میں کمشنر ہائوس میں قرعہ اندازی ہوگی شفاف طریقے سے دکانداروں کو کاروبار کا موقع مہیا کیا جائے گا، تجاوزات کو فروغ دینے والے افسران کی بھی نشاندہی کی جائے گی، سیاسی طور پر سب سے زیادہ میری پارٹی اور مالی طور پر کے ایم سی کو نقصان ہوا، ایمپریس مارکیٹ میں دکاندار متاثر ہوئے مگر اس مارکیٹ میں بہت سارے غیر قانونی کام بھی ہورہے تھے، شہر کو درست کرنا ہے تو کچھ نقصان بھی برداشت کرنا پڑے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں انسداد تجاوزات کارروائی سے متاثرہ تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن اورکے ایم سی کے دیگر افسران کے علاوہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران اور ممبران بھی موجود تھے، میئر کراچی نے کہا کہ اس مسئلے کو میں ذاتی طور پر پہلے دن سے دیکھ رہا ہوں ایک ایک دکاندار جو رجسٹرڈ ہے اس کے مسئلے کو جانتا ہوںمگر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اس مسئلے پر دیر کردی، چیمبر آج جو مطالبہ کر رہا ہے یہ کام مکمل ہوچکا، متاثرہ دکانداروں کو متبادل دکانیں دینے کے لئے قرعہ اندازی آئندہ ہفتے کمشنر کراچی کے دفتر میں منعقد ہوگی،اس سلسلے میں تاجروں کی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ رابطے میں ہیں جو ہمارے کرایہ دار تھے ان کو متبادل دیں گے یہ انسانی مسئلہ ہے ہم ان لوگوں کو بے سہارا نہیں چھوڑیں گے،اس کام کو سپریم کورٹ نے 15 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی مگر میں نے ایک ماہ کا وقت لیا تاکہ لوگوں کو کچھ وقت ملے، انہوں نے کہا کہ یہ ایک دن کی خرابی نہیں اور نہ ہی یہ میں نے کیا بلکہ 50 سال پرانا مسئلہ ہے ، پارکوں پر جو دکانیں تعمیر ہوئیں، کورٹ نے کہا کہ یہ غلط ہے، ان جگہوں پر کے ایم سی کاروبار نہیں کرسکتی، اس لئے ان تجاوزات کو ہٹایا گیا، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے سرکاری زمین کا غلط استعمال کیا ہے ان کو کچھ نہیں ملے گا، کے ایم سی نے 4x4 کی دکان دی تھی وہاں گودام، برف خانے، ہوٹل سمیت غیر قانونی اور غلط کام ہو رہے تھے جو کسی بھی لحاظ سے درست نہیں ، انہوں نے کہا کہ انسداد تجاوزات کی ہفتہ وار رپورٹ کورٹ میں جمع کر ارہے ہیں، پورے شہر میں تجاوزات قائم ہو چکی ہیں اب اگر کوئی شہر میں چیزوں کو درست کررہا ہے تو اس کو ہونا چاہئے، میئر کراچی نے کہا کہ اگر قانونی بات کریں تو کرایہ دار کو نوٹس دے کر خالی کرا سکتے ہیں اور ان کو متبادل دینے کے پابند نہیں ہیں مگر انسانی ہمدردی کے تحت متبادل دیا جارہا ہے، ٹھیلے والوں کے لئے ہاکرز زون قائم ہونا چاہئے تاکہ یہ لوگ بھی باعزت روزگار حاصل کرسکیں، میرے اختیارات محدود ہیں اس کے باوجود میں شہر کو بہتر بنانے کے لئے جو کوششیں کررہا ہوں وہ بھی کراچی کے تاجروں کو معلوم ہونا چاہئے، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مالی امداد دے یا ملبہ اٹھانے میں مدد کرے تاکہ شہر کو صاف کیا جائے، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے ہونے والی کارروائی سے لوگ متاثر ہوئے ہیں مگر یہ کام ہونا ہی تھا، بعض لوگوں نے غلط کاغذات بنا لئے تھے مگر کرایہ دینے والے مالک نہیں ہوسکتے، کے ایم سی کی غلطیاں درست کررہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کے ایم سی کے افسران کی ذمہ داری کا تعین بھی کیا جائے گا، شہر میں گیس کی کمی کراچی کے ساتھ دشمنی ہے کراچی کو ضرورت کے مطابق پانی اور گیس ملنی چاہئے، کراچی میں تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی تو اس سے ملک میں ترقی ہوگی، اب نالوں ، پارکوں، چوراہوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے، اس موقع پر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید اسماعیل نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ تاجر رہنماء سراج قاسم تیلی، زبیر موتی والا، سابق صدر اے کیو خلیل نے بھی خطاب کیا اور تاجروں کے مسائل پر بات کی۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard