Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کرسمس سے قبل بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مسیحی ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں کی فوری ادائیگی کے لئے تقریباً 20 کروڑ روپے کی منظوری دےدی -  
     
  21-Dec-2018  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کرسمس سے قبل بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مسیحی ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں کی فوری ادائیگی کے لئے تقریباً 20 کروڑ روپے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں کام کرنے والے تمام مسیحی ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہ ادا کردی جائے گی جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو بھی کرسمس سے قبل پینشن کی ادائیگی کی جائے گی تاکہ ان کو کرسمس کا تہوار منانے میں کوئی دشواری یا پریشانی نہ ہو، کرسمس کے موقع پر کرسچن بچوں کے لئے چڑیا گھر میں داخلہ مفت ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں بلدیاتی اداروں میں کرسچن منتخب نمائندوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے نوید ملک کی قیادت میں کرسمس سے قبل کرسچن ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی اور کرسچن آبادیوں میں شہری مسائل حل کرنے کے حوالے سے میئر کراچی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، وفد نے بتایا کہ کرسچن آبادیوں میں صفائی ستھرائی اور پانی و سیوریج کے مسائل کے حوالے سے ہم یہ چاہتے ہیں کہ کرسمس سے قبل خصوصاً گرجا گھروں کے اطراف صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر ہو جبکہ گرجا گھروں کی سیکورٹی کا انتظام کیا جائے، اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی قانونی امور کمیٹی کے چیئرمین عارف خان ایڈوکیٹ، چیئرمین اراضیات کمیٹی سید ارشد حسن، ورکس کمیٹی کے چیئرمین حسن نقوی، مشیر مالیات ڈاکٹر اصغر عباس شیخ اور محکمہ فنانس کے افسران بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے اس موقع پر کہا کہ ہر سال کی طرح بلدیہ عظمیٰ کراچی اس سال بھی کرسچن کمیونٹی کی کرسمس کے تہوار کو بہتر انداز میں منانے میں اپنی ذمہ داری کو پورا کرے گی، حتیٰ الامکان کوشش کی جائے گی کہ کرسچن کمیونٹی کے مذہبی تہوار پر بہتر انتظامات کئے جائیں، پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا خاص خیال رکھا جاتا ہے انہیں یہاں مساوی حقوق حاصل ہیں سرکاری ادارے ہرممکن کوشش کریں گے کہ اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھیں اور ان کو تمام ضروری سہولیات مہیا کی جائیں، انہوں نے کہا کہ عیسیٰ نگری کی ترقی کے لئے ایک اسکیم تیار کی جائے گی تاکہ وہاں کی سڑکوں اور سیوریج کے مسائل کا مستقل حل نکالا جاسکے تاہم کرسمس سے قبل جو بھی ممکن ہوگا ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے کراچی کے ہر علاقے میں جہاں جہاں بھی کرسچن آبادی اور چرچ موجود ہیں صفائی ستھرائی اور لائٹس کا انتظام کیا جائے گا انہوں نے ہدایت کی کہ بن قاسم میں یوسی5- میں پارک کی تعمیر کے لئے پی سی ون تیار کیا جائے تاکہ وہاں ایک خوبصورت اور معیاری پارک تعمیر کیا جاسکے، میئر کراچی نے کہا کہ پانی، سیوریج اور سیکورٹی بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ذمہ داری نہیں تاہم اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو خطوط لکھے جائیں گے تاکہ کرسمس کے موقع پر یہ سہولیات بھی کرسچن کمیونٹی کو بہتر انداز میں فراہم ہوسکیں، میئر کراچی نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر کرسچن بچوں کے لئے چڑیا گھر میں داخلہ مفت ہوگا تاہم کرسچن کمیونٹی اس حوالے سے بچوں کو کراچی چڑیا گھر تک پہنچانے کا انتظام کرے جبکہ میئر کراچی ڈسٹرکٹ ، بلدیاتی چیئرمین اور دیگر منتخب نمائندے اظہار یکجہتی کے لئے کرسمس کے موقع پرمختلف گرجا گھروں کا دورہ بھی کریں گے اور مسیحی کمیونٹی کو کرسمس کی مبارکباددیں گے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard