ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ نوجوان شجرکاری مہم میں ہاتھ بٹائیں اور شہر کے در و دیوار کو بدنما اشتہارات اور نعروں سے پاک کرنے میں مدد کریں-
ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ نوجوان شجرکاری مہم میں ہاتھ بٹائیں اور شہر کے در و دیوار کو بدنما اشتہارات اور نعروں سے پاک کرنے میں مدد کریں، وال آرٹ کے ذریعے شہر کو خوبصورت بنایا جاسکتا ہے، بہتری اور ترقی کے کاموں کے لئے نوجوان رضاکاروں کی دستیابی خوش آئند بات ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے رضوان جعفر کی سربراہی میں کے ایم سی ہیڈ آفس میں ملاقات کے لئے آئے ہوئے یوتھ پارلیمنٹ کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان اور ڈائریکٹر میڈیا مینجمنٹ علی حسن ساجد بھی موجود تھے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں مالی استحکام کے لئے ریونیو وسائل کو بڑھانے کی کوششیں کر رہے ہیں، امید ہے جلد بہتری آئے گی، ایک سوال کے جواب میں انہوں ن...
مزید۔۔۔